امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لئے پاک بھارت کو اپنے خدمات پیش کردیں
ابھی بات چیت نہیں ہوئی لیکن دونوں ممالک سے تجارت بڑھانا چاہتا ہوں ۔ ڈولنڈ ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستا ن اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کیا ہزاروں سال سے جاری مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکالا کا سکتا ہے۔
اپنے حالیہ بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ نہ صرف سفارتی سطح پر تعاون بڑھایا جائے گا بلکہ دونوں ممالک کے ساتھ تجارت میں بھی کافی حد تک اضافہ کروں گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کو ختم کرنے میں امریکا نے کلیدی کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کو ایک میز پر لا کر جنگ بندی پر آمادہ کیا۔ اس حوالے سے ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدے کی تصدیق کی تھی۔
امریکی صدر کا بیان ایک ایسے وقت پر آیا ہے جب کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر عالمی تقجہ حاصل کر رہا ہے اور تمام اقوام متحدہ سمیت کئی ممالک اس تنازع کے پت امن حل کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔