امریکا ایران معاہدے پر دستخط ہوگئے، ٹرمپ
معاہدے پرباقر قالیباف ،امریکا کی طرف سے صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے دستخط کئے
جنیوا: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ امریکا ایران معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، ایران معاہدے کامسودہ جمعہ کے بعد کسی وقت جاری کریں گے معاہدے کا مسودہ مستقبل قریب میں سامنے آجائے گا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہاہے کہ مفاہمتی یادداشت پر امریکا اور ایران نے دستخط کردیٔے ہیں ،ایران کی طرف سے ایرانی پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف نے دستخط کیے ،امریکا کی طرف سے صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے دستخط کئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدردونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ امریکا ایران معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، معاہدے پر دستخط کی تقریب میں میری شمولیت ہوبھی سکتی ہے اور نہیں بھی جے ڈی وینس دستخط کی تقریب میں جائیں گے ایران معاہدے کامسودہ جمعے کے بعد کسی وقت جاری کریں گے معاہدے کا مسودہ مستقبل قریب میں سامنے آجائے گاپابندیوں میں نرمی اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک ایران وہ نہ کرے جو اس کو کرناہے آبنائے ہرمز بھی کھل چکی ہے آبنائے ہرمز مکمل طور پر جمعے کو کھل جائے گی ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرئے گاسخت نگرانی کریں گے ایران کے ساتھ تعلقات خوشگوار ہونے کی امیدہے امریکا کی طرف سے صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے دستخط کیے۔
امریکی نائب صدر نے بتایاکہ ایران کی طرف سے ایرانی پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف نے دستخط کیے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کو تعمیرات کی مد میں 300 ارب ڈالر کچھ شرائط کے ساتھ مل سکتے ہیں، یہ تعمیراتی فنڈ خلیجی اتحادی ممالک کی جانب سے دیا جائے گا۔امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران ذمہ داریوں اور وعدوں کی پاسداری کرے تو اس فنڈ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، ایران کو 24 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنا معاہدے کے مسودے میں شامل نہیں۔ادھر امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں پر عائد بحری ناکہ بندی 19 جون کو معاہدے پر دستخط ہونے تک برقرار رہے گی۔ امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق ایران کی بندرگاہوں کی جانب آنے اور جانے والی تمام بحری آمد و رفت پر پابندی عائد ہے۔امریکی حکام نے جہازوں کو خبردار کیا ہے کہ واضح ہدایات جاری ہونے تک ناکہ بندی کو عبور کرنے کی کوشش نہ کریں
