اشنا شاہ کا کاسمیٹک سرجری کے خوفناک تجرے کا انکشاف
پاکستان کی مشہور خوبرو اداکارہ اشنا شاہ نے نے کاسمیٹک سرجری کا بدترین عوام سے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ و لوگ فلرز کے ذریعے اپنی شکلیں بدل دیتے ہیں مجھے اس سے مسئلہ ہے، میں خود بھی ماضی میں کاسمیٹک سرجری کے بدترین تجربے سے گزرچکی ہوں، اگرچہ میں نے کبھی اس تجربے کا ذکر میڈیا پر نہیں کیا‘ ۔
اداکارہ نے بتایا کہ چونکہ مجھ نینند نہیں آتی اور میں دن بھر صرف ایک سے دو گھنٹے سوتی ہوں جس کی وجہ سے میری آنکھوں کی نیچے سیاہ داغ بن گئے ہیں لہذاٰ میں نے فلرز کروالئے، ان فلرز کا رزلٹ 2۔3 مہنے تک بہت اچھا رہا پھر ختم ہو گیا۔
اداکارہ کے مطابق ’جس کے بعد میں ایک سلون گئی اور وہاں مجھے سلون نے ان ہی فلرز کی پیشکش کی ، میں نے پی آر پی کے ساتھ اسی سلون سے فلرز کروالیے لیکن یہ فلرز میری جلد پر ری ایکشن کرگئے اور میری آنکھیں سوج گئیں‘۔
اشنا نے بتایا کہ’ اس ری ایکشن کے بعد سلون نے مجھے کہا کہ اب میں آنکھوں کا مساج کرتی رہوں تو وہ سوجن ختم ہوجائے گی لیکن وہ ٹھیک نہیں ہوئی اور مجھے ان فلرز کو ختم کروانا پڑا، ان فلرز کے ختم ہونے کے باوجود بھی مساج کی وجہ سے میری آنکھوں کے نیچے ہمیشہ کیلئے داغ رہ گئے، اب میری آنکھوں کے نیچے داغ اور برے ہوگئے ہیں اور یہ نشان اب زندگی بھر رہیں گے‘۔
اشنا شاہ نے مزید بتایا کہ میں نے حال ہی میں 20 پاؤنڈ وزن کم کیا ہے جس کی وجہ سے میرا چہرا بہت پتلا نظر آتا ہے لیکن لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں نے پلاسٹک سرجری یا بوٹوکس کر کے اپنی شکل بگاڑ لی ہے جس پر مجھے بے حد افسوس ہوتا ہے۔