Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسلام آباد میں ہونے والے خود کش دھماکہ کے پیچھے افغانستان کا ہاتھ، بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت کھل کر سامنے آ گئی

اسلام آباد میں ہونے والے خود کش دھماکہ کے پیچھے افغانستان کا ہاتھ، بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت کھل کر سامنے آ گئی

 اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):اسلام آباد میں ہونے والے خود کش دھماکے کے پیچھے افغانستان کاہاتھ ،بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت کھل کر سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد دھماکہ لگ بھگ سہ پہر 12 بجکر 45 منٹ پر ہوا جبکہ افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صبح سویرے سے بازگشت سنائی دی جانے لگی۔ 6 بجکر 45 منٹ پر افغان طالبان سے منسلک سوشل میڈیا ایکس اکاؤنٹ سے "coming soon Islamabad” جیسے ٹویٹس دیکھےگئے۔

ذرائع کے مطابق اِسی طرح کے دھمکی آمیز پیغامات افغان ملٹری پریڈ کے موقع پر بھی کئے گئے جس میں لاہور پر افغان جھنڈا لہرانے اور اسلام آباد کو جلانے کی باتیں کی گئیں۔ افغان ٹویٹر ہینڈل “آماج نیوز” نے اپنی 2 نومبر کو کی جانے والی ٹویٹ میں ان دھمکی آمیز پیغامات کو پوسٹ کیا۔ طالبان کے ایک اور ایکس اکاؤنٹ “خراسان العربی” کی طرف سے اسلام آباد دھماکے کے ساتھ ہی جاری ہونے والی ٹویٹ” بسم اللہ الرحمٰن الرحیم“ افغان رجیم کے گھناؤنے عزائم کی عکاسی کرتی ہے۔

دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس اس امر کا واضح ثبوت ہیں کہ افغان طالبان رجیم اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا۔ یہ رجیم پاکستان میں کھلم کھلا دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ اسلام آباد اور دہلی میں ہونے والے دھماکے دونوں پاکستان مخالف ممالک کی ملی بھگت ہے جن کا مشترکہ مقصد پاکستان کو نقصان پہچانا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More