اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام، حوثیوں کا بیلسٹک میزائل بن گوریون ائیر پورٹ پر جا گرا، 8 افراد زخمی
حملے کا سخت جواب دیا جائے گا اور ذمہ داروں کو اس کی قیمت چکانی پرے گی، اسرائیلی وزیراعظم
یمن کے حوثیوں کی جانب سے اتوار کی صبح داگا گیا ایک بیلسٹک میزائل اسرائیل کے مرکزی بن گوریون انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے احاطے میں جا گرا۔
عرب میڈیا کے مطابق میزائل گرنے کے نتیجے میں ائیر پورٹ کی ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا اور فضائی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی، حملے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کی صبح داغے گئے میزائل کو روکنے کی متعدد کوششوں کے باوجود اسرائیلی دفاعی نظام اسے تباہ کرنے میں ناکام رہا۔
حوثیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے اس حملے کے بعد ائیرلائنز کو خبردار کیا ہے کہ بن گوریون ائیرپورٹ اب فضائی سفر کے لیے محفوظ نہیں رہا۔
فوج کے ترجمان کے مطابق میزائل کی رفتار اور ساخت نے دفاعی نظام کے لیے چیلنجز پیدا کیے اور اس کی پرواز کے راستے کو مکمل طور پر روکا نہ جا سکا۔
اس واقعے نے اسرائیل کے جدید دفاعی نظام کی صلاحیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں جو عام طور پر راکٹ اور میزائل حملوں کو روکنے میں کامیاب رہتا ہے۔
حوثیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کا بیلسٹک میزائل اپنے ہدف تک "کامیابی سے پہنچا” اور امریکی و اسرائیلی فضائی دفاعی نظام اسے روکنے میں ناکام رہے۔
انہوں نے ایئرلائنز کو خبردار کیا کہ بن گوریون ایئرپورٹ اب فضائی سفر کے لیے محفوظ نہیں اور اسے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔
یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ اس حملے سے 30 لاکھ سے زائد اسرائیلی شہریوں کو شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا جبکہ ایئرپورٹ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک بند رہا۔
عینی شاہدین کے مطابق میزائل گرنے سے ایئرپورٹ کے قریبی علاقے میں زور دار دھماکہ ہوا جس سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زخمی ہونے والوں کو فوری طعر پر طبی امداد دی گئی اور ان میں سے دو کی حالت شتویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے پروازوں کی معطلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی اقدامات کے تحت فضائی آپریشنز کو روکا گیا ہے، اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پروازیں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کا سخت جواب دیا جائے گا اور ذمہ داروں کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔
اسرائیلی فوج نے یمن سے آنے والے ممکنہ حملوں کے پیش نطر اپنی فضائی نگرانی کو مزید سخت کر دیا ہے اور اسرائیلی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وشیلٹرز کے قریب رہیں اور حوکمتی ہدایات پر عنل کریں۔
