Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسحاق ڈاراور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ،امن و استحکام کی حمایت کا اعادہ

اسحاق ڈاراور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ،امن و استحکام کی حمایت کا اعادہ

اسلام آباد:نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈاراور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔

انہوں نے سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے،تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کو ہی مؤثر راستہ قرار دیا۔پاکستان اور یورپی یونین نے امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا اور علاقائی استحکام کیلئے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More