Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

احمد شہزاد اسی طرح پرفارم کرتے رہیں، موقع مل جائے گا، یاسرعرفات

احمد شہزاد اسی طرح پرفارم کرتے رہیں، موقع مل جائے گا، یاسرعرفات

قومی ٹی 20 ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ یاسرعرفات نے کہا ہے کہ قومی کرکٹر احمد شہزاد اسی طرح پرفارم کرتے رہیں، موقع مل جائے گا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیٹر احمد شہزاد پر کچھ سال سے برا وقت چل رہا تھا، لیکن احمد شہزاد اب اچھے ردھم میں ہیں وہ اسی طرح پرفارم کرتے رہیں، موقع مل جائے گا، جو لڑکا پرفارم کرے اس کو اس کا حق ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ بابر اعظم اور محمد رضوان سے تاحال میری ملاقات نہیں ہوئی۔یاسر عرفات نے کہا کہ کیمپ میں ماڈرن کرکٹ کھیلنے کی ڈرلز کی گئی، کھلاڑیوں کو بتایا کہ کس طرح ا چھے اسٹرائک ریٹ کے ساتھ کھیلنا ہے، کیمپ میں اچھی بات تھی کہ ڈومیسٹک کے کھلاڑیوں کو بھی بلایا گیا تھا۔

یاسر عرفات نے کہا کہ آگے جوبھی سیریز ہوگی، کوشش ہوگی نئے لڑکوں کو موقع دیں، کھلاڑی جس طرز کی کرکٹ ڈومیسٹک کھیلتے ہیں، ویسے ہی انٹرنیشنل میں کھیلیں، حسیب اللہ بہت ہی اچھا ٹیلنٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعظم خان کو پریکٹس کے دوران گیند لگی ہے لیکن وہ ٹھیک ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More