Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بہت جلد برآمدات کو ماہانہ 3 ارب ڈالرز تک بڑھائیں گے، نگران وزیر تجارت

بہت جلد برآمدات کو ماہانہ 3 ارب ڈالرز تک بڑھائیں گے، نگران وزیر تجارت

 نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ بہت جلد برآمدات کو ماہانہ 3 ارب ڈالرز تک بڑھائیں گے،ملکی برآمدات کو ماہانہ 8 ارب ڈالرز تک پہنچانا اگلا ہدف ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے تجارتی اعداد و شمار جاری کرنے کے بعد گوہر اعجاز نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ دسمبر 2023 میں برآمدات 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر گئیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ماہ برآمدات میں دسمبر 2022 کے مقابلے میں 22 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دسمبر 2023 میں تجارتی خسارے میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔

نگران وزیر تجارت نے کہا کہ بہت جلد برآمدات کو ماہانہ 3 ارب ڈالرز تک بڑھائیں گے، ملکی برآمدات کو ماہانہ 8 ارب ڈالرز تک پہنچانا اگلا ہدف ہے اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت نئی صنعتی پالیسی کے ذریعے برآمدات کے اہداف حاصل کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More