Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آسٹریلیا روانگی سے قبل محسن نقوی سے محمد رضوان اور سلمان آغا کی ملاقات

آسٹریلیا روانگی سے قبل محسن نقوی سے محمد رضوان اور سلمان آغا کی ملاقات

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  محسن نقوی سے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلما علی آغا نے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ متحد ہر کر کھیلنا اور آخری بال تک لڑنا کامیابی کی ضمانت ہے ٹیم بن کر پرفارم کرے گی تو کوئی آپ کو ہرا نیں سکتا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور زمبابوے سیریز میں ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے،پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی با صلاحیت اور پروفیشنل ہیں،متحد ہو کر کھیلنا اور آخری بال تک لڑنا کامیابی کی ضمانت ہے ۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں باصلاحیت پروفیشنلز ہیں، آسٹریلیا اور زمبابوے میں اچھی کارکردگی کی امید ہے۔

اس موقع پر کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے بھرپور اعتماد کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم ہیں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More