Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آجکل اداکاروں کے پروٹوکولز کو ہم جیسے افورڈ نہیں کرسکتے، سید نور

آجکل اداکاروں کے پروٹوکولز کو ہم جیسے افورڈ نہیں کرسکتے، سید نور

ماضی میں اداکاروں کا رویہ زیادہ پیشہ ورانہ اور تعاون پر مبنی ہوتا تھا

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سید نور نے اپنی نئی فلم کے لیے ہیروئن کے انتخاب میں پیش آنے والی مشکلات پر کھل کر بات کی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ماضی میں اداکاروں کا رویہ زیادہ پیشہ ورانہ اور تعاون پر مبنی ہوتا تھا، مگر اب حالات خاصے بدل چکے ہیں۔ ان کے مطابق آج کل کئی اداکار کام سے زیادہ سہولیات پر توجہ دیتے ہیں، جیسے ذاتی سیکرٹری، پرسنل میک اپ آرٹسٹ، ہیئر ڈریسر، بزنس کلاس ٹکٹ اور وینیٹی وین جیسی مراعات۔

سید نور نے کہا کہ ایسے تقاضے ہر پروڈکشن کے لیے ممکن نہیں ہوتے، اسی لیے وہ اس وقت نئے فنکاروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے اکثر نئے چہروں کو متعارف کروایا ہے اور آئندہ بھی یہی سلسلہ جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اداکاروں کے رویے کو “نخرے” نہیں بلکہ “پروٹوکول” کہنا پسند کرتے ہیں، تاہم انہی وجوہات کی بنا پر ان کی نئی فلم چوڑیاں 2 کے لیے موزوں ہیروئن کی تلاش میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More