ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے

ہانیہ عامر ماسک پر مبینہ طور پر “عاصم علی” لکھا ہوا بھی دیکھا گیا، جس نے قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی

پاکستانی شوبز کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، جب ہانیہ عامر کی امریکا میں عاصم اظہر کے حالیہ کنسرٹ میں موجودگی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دیا۔

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے مبینہ طور پر خود کو پہچان سے بچانے کے لیے سرخ رنگ کا ماسک اور کیپ پہن رکھی تھی، تاہم مداحوں نے انہیں پہچاننے کا دعویٰ کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ان کے ماسک پر مبینہ طور پر “عاصم علی” لکھا ہوا بھی دیکھا گیا، جس نے قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی اور مداحوں کی دلچسپی میں اضافہ کر دیا۔

کنسرٹ کے دوران ہانیہ کو عاصم اظہر کے گانوں پر جھومتے، ساتھ گنگناتے اور پُرجوش انداز میں سپورٹ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ ایک موقع پر عاصم اظہر نے اسٹیج سے جھک کر ان سے ہاتھ ملایا، جس کے بعد حاضرین میں شور اور سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں مزید بڑھ گئیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ماضی میں بھی اپنے تعلقات کے باعث خبروں میں رہ چکے ہیں، جبکہ عاصم اظہر کی سابق منگیتر میرب علی سے علیحدگی کے بعد دونوں کے دوبارہ قریب آنے سے متعلق افواہیں پہلے ہی گردش کر رہی تھیں۔ اس تازہ پیش رفت نے ایک بار پھر مداحوں کو مختلف قیاس آرائیوں پر مجبور کر دیا ہے۔

تاہم تاحال نہ ہانیہ عامر اور نہ ہی عاصم اظہر کی جانب سے ان افواہوں کی کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے آئی ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر مداح اس ممکنہ قربت کو شوبز انڈسٹری کی ایک دلچسپ اور زیرِ بحث کہانی قرار دے رہے ہیں۔

ہانیہ عامر -عاصم اظہر
Comments (0)
Add Comment