کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی پر انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

بھارتی افواج کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھاری اسلحہ سے مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (نیوز پلس) کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی پر انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایل او سی پر بھارت کی بار بار اشتعال انگیزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا ہے۔گورو اہلیوالیا کو ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے طلب کیا۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بتایا گیا کہ کنٹرول لائن پر یکم اکتوبر کو نیزا پیر اور باغسر سیکٹر وں پر بھارت نے بلااشتعال فائرنگ کی، فائرنگ سے 50 سال کی خاتون شہید ہوئی، 3 شہری زخمی ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی افواج کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھاری اسلحہ سے مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں، جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارتی خلاف ورزیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں، بھارت جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔

کنٹرول لائن
Comments (0)
Add Comment