چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہونے سے بحران نہیں آئینی خلا پیدا ہو گا۔ ڈاکٹر بابر اعوان

شہباز شریف بیمار نہیں لندن میں پارٹی جلاسوں کی صدارت کررہے ہیں

اسلام آباد(نیوز پلس)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ء ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہونے سے بحران نہیں آئینی خلا پیدا ہو جائے گا جس کے ذمہ دار شہباز شریف ہوں گے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے لئے جسٹس نور الحق قریشی کے نام پر اتفاق رائے کے باوجود پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف بیمار نہیں لندن میں پارٹی جلاسوں کی صدارت کررہے ہیں شہباز شریف واپس آئیں اور بامعنی طریقے سے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی عمل میں لائیں، کوئی گارنٹی نہیں کہ جو لندن جائے وہ صحت یاب ہو کر واپس آئے۔

ڈاکٹر بابر اعوان
Comments (0)
Add Comment