چترال میں مسافر کوچ کو حادثہ: خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

چترال (نیوز پلس) چترال میں مسافر کوچ کے ایک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔مسافر کوچ کو حادثہ چترال کے علاقے راغ لشت کے قریب پیش آیا۔مقامی حکام کے مطابق مسافر کوچ پشاور سے بونی جاری رہی تھی۔مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی اور راغ لشت کے قریب دریا میں جا گری۔یاد رہے اس سے قبل بھی شمالی علاقہ جات میں خراب راستوں کے باعث متعدد جان لیوا حادثات پیش آتے ہیں جس کی وجہ کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں

چترال
Comments (0)
Add Comment