پی ایس ایل11: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل11: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی کنگز نے 129 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں کیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے چھٹے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کراچی کی جانب سے محمد وسیم 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ سعد بیگ نے 19 اور معین علی نے 18 رنز اسکور کیے۔ خوشدل شاہ 13، کپتان ڈیوڈ وارنر 8 اور سلمان آغا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ اعظم خان 14 اور عباس آفریدی 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مستفیض الرحمان اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔ عبداللہ شفیق 33 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ حسیب اللہ خان نے 28 اور سکندر رضا نے 19 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں محمد نعیم 13، پرویز حسین ایمان 12، شاہین آفریدی 7، حارث رؤف 4، فخر زمان اور اسامہ میر ایک، ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے ایڈم زمپا، میر حمزہ اور معین علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حسین علی، سلمان آغا اور عباس آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

پی ایس ایل11- کراچی کنگز -لاہور قلندرز
Comments (0)
Add Comment