پی ایس ایل 11میں پشاور زلمی کا فاتحانہ آغاز، پنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست

پی ایس ایل 11میں پشاور زلمی کا فاتحانہ آغاز، پنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست

215رنز کا ہدف سنسی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں حاصل، عبدالصمد اور بریسویل کی جارحانہ بیٹنگ

لاہور:  پاکستان سپر لیگ 11کے تیسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے راولپنڈی پنڈیز کو 5وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں راولپنڈی پنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں پر 214رنز بنائے۔ یاسر خان نے 83رنز کھیل کر نمایاں رہے جبکہ محمد رضوان نے 41رنز کی اننگز کھیلی۔ کامران غلام نے 37، ڈیرل مچل نے 23اور سیم بلنگز نے 18رنز کی انگنز کھیلی۔پشارو زلمی کی جانب سے علی رضا نے 2جبکہ آرون ہارڈی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ لی۔پشاور زلمی نے 215رنز کا ہدف آخری اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

زلمی کی جانب سے ابتدائی بلے بازوں کپتان بابر اعظم 39اور محمد حارث نے 47رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو زبردست بنیاد فراہم کی۔ تاہم اختتامی لمحات میں عبدالصمد، مائیکل بریسویل اور عامر جمال کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت پشاور یہ میچ 5وکٹوں سے جیت گیا۔ عبدالصمد نے 11گیندوں پر 33رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بریسویل 17گیندوں پر 35اور عامر جمال 5گیندوں پر 17رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

پشاور زلمی - راولپنڈی پنڈیزپی ایس ایل 11
Comments (0)
Add Comment