سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

کچھی میں 7 اور وڈھ میں 2 دہشتگرد مارے گئے، اسلحہ و گولہ بارود برآمد، کلیئرنس آپریشنز جاری

راولپنڈی: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، کارروائیوں میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع وڈھ میں بھی کارروائی کی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 2 دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جب کہ بلوچستان میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

سکیورٹی فورسز - بلوچستان
Comments (0)
Add Comment