پاکستان کی آئی ایم ایف سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے ڈیڑھ ارب ڈالر قرض کی درخواست

پاکستان کی آئی ایم ایف سے  موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے ڈیڑھ ارب ڈالر قرض کی درخواست

آئی ایم ایف کے خصوصی مشن کوموسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے و خطرات سے آگاہ کیاجائیگا،وفاقی زیرخزانہ

اسلام آباد:  پاکستان نے آئی ایم ایف چسے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر قرض کی درخواست کر دی۔ذرائع کے مطابق  پاکستان کی درخواست پر امکان ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن 24فروری کو پاکستان پہنچے گا۔

آئی ایم ایف مشن پاکستانی حکام کے ساتھ موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے قرض پر مذاکرات کرے گا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان مشن بھیجنے سے آگاہ کردیا۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کا خصوصی مشن ایک ہفتے تک پاکستان میں موجود رہے گا، وفد کو پاکستان کی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور خطرات سے آگاہ کیاجائے گا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان کو اس مد میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف /پاکستانموسمیاتی تبدیلی
Comments (0)
Add Comment