پاکستان کا جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے لیس میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے لیس میزائل کا کامیاب تجربہ

 

پاکستان نے جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے لیس میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق "فتح 2 "جدید ترین ایویومکس اور پرواز کی منفرد رفتار سے لیس میزائل ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح 2 جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے لیس میزائل ہے،
یہ ویپن سسٹم 400 کلومیٹر کی حد تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 تینوں سروسز کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے فتح2 میزائل کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر اور وزیراعظم نے کامیاب میزائل تجربے پر فوج اور سائنسدانوں کو مبارکباد  دی جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور ارمی چیف نے بھی کامیاب میزائل تجربے پر فوجیوں اور سائسندانوں کو مبارکباد پیش کیا۔

آئی ایس پی آرفتح2میزائل
Comments (0)
Add Comment