پاکستان واپسی کی بات ہوتے ہی نواز شریف کی صحت خراب ہو جائے گی۔فیاض الحسن چوہان

نواز شریف کی صحت کو ان کی بسیار خوری سے خطرہ ہے

لاہور(نیوز پلس)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان واپسی کی بات ہوتے ہی نواز شریف کی صحت خراب ہو جائے گی، بارہا کہہ چکا، نواز شریف کی صحت کو ان کی بسیار خوری سے خطرہ ہے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حکومت نواز شریف کی صحت کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وہ پورے خاندان سمیت لندن میں بیماری کی چھٹیوں پر ہیں۔ لندن میں بھی ساری فیملی سمدھی سمیت خوش خوراکی میں مصروف ہے۔

فیاض الحسن چوہان
Comments (0)
Add Comment