پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کامثبت آغاز

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز مثبت آغاز کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں اڑتیس ہزار کی حد عبور کرگیا

کراچی(نیوز پلس)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کامثبت آغاز، ہنڈرڈ انڈیکس میں دوسو چھیاسی پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز مثبت آغاز کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں اڑتیس ہزار کی حد عبور کرگیا ہے، اس وقت کرنٹ انڈیکس اڑتیس ہزار دو سو بارہ پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔جبکہ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر اٹھارہ پیسے اضافے سیایک سو پچپن روپے سینتالیس پیسے کا ہوگیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج
Comments (0)
Add Comment