ویسٹ انڈیز نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو 202 رنز سے بدترین شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

ویسٹ انڈیزنے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو 202 رنز سے بدترین شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

پاکستان کی پوری 92 تنز پر ڈھیر ہو گئی

ٹرینیڈاڈ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سیریز کے آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میں 202 رنز سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی ۔

پاکستان اور  ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈےٹرینیڈاڈ میں کھیلا گیا، جہاں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈیز نے تیسرے ایک روزہ انٹرنشنل میچ میں پاکستان کو 295 رنز کا ہدف دیا تھا

ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا سٹیڈیم میں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 294 رنز بنائے اور پاکستان کو 295 رنز کا ہدف دیا۔

اننگز کی خاص بات مشکل حالات میں ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ کی سنچری رہی، انہوں نے 94 گیندوں پر 120 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کے جسٹن گرویوز نے 24 گیندوں پر 43 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی جبکہ ایون لیوئس 37 اور روسٹن چیز 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نسیم شاہ، ابرار احمد نے 2، 2 جبکہ محمد نواز اور صائم ایوب نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا۔

 واضح رہے کہ 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر  ،پہلے میث میں پاکستان فاتح ٹیم تھی جبکہ دوسرے میط میں ویسٹ انڈیز نے جیت لیا تھا ۔

ٹرینیڈاڈویسٹ انڈیز -پاکستان - سیریز
Comments (0)
Add Comment