وفاقی حکومت نے نواز شریف کی طلبی کا اشتہاری رقم عدالت میں جمع کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طلبی کے لیے قومی اخبارات میں اشتہار دینے کا حکم دیا تھا

اسلام آباد ( نیوز پلس ) العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی بذریعہ اشتہار طلبی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے اخبار میں اشتہار کیلئے اخراجات عدالت میں جمع کرا دیئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی طلبی کے لیے قومی اخبارات میں اشتہار دینے کا حکم دیا تھا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عدالت کے حکم پر 60 ہزار روپے جمع کرائے،

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے رقوم کی ادائیگی سے متعلق رجسٹرار آفس کو آگاہ کیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر کا کہنا ہے کہ عدالت نے 7 اکتوبر کے حکم نامے میں 2 اخبارات میں اشتہار جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ عدالت نے وفاق کو اخباری اشتہار کے لیے فیس جمع کرانے کی ہدایت بھی کی تھی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے خط میں استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اشتہار جاری کرنے کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹالعزیزیہ اسٹیل ملزایون فیلڈ ریفرنس
Comments (0)
Add Comment