وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، علاقائی سلامتی اور سیکیورٹی صورتحال پر مفصل بریفنگ

وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، علاقائی سلامتی اور سیکیورٹی صورتحال پر مفصل بریفنگ

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم ہماری بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔  

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آج دپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ ، وزیردفاع اور تینوں مسلح افواج کے سربرہان کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، جہاں انہیں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر مفصل برینگ دی گئی۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان آرمی دنیا کی سب سے زیادہ پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل افواج میں سے ایک ہے۔

قومی قیادت نے کہا کہ قوم کی حمایت کے ساتھ، مسلح افواج ملکی سلامتی کے لیے ہر وقت مکمل تیار ہیں، وزیراعظم کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ اورمشرقی سرحد پر بھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

اس دوران مشرقی سرحد پر بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے تناظر میں روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاری پر خصوصی توجہ دی گئی۔

قومی قیادت کو علاقائی سلامتی کی تازہ ترین صورتحال، خطرات کی نئی جہتوں، روایتی فوجی چیلنجز، ہائبرڈ وار فیئر اور دہشت گردی کے پراکسی نیٹ ورکس سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم اور ان کے ہمراہ اعلیٰ حکام نے اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو سراہا اور ہر سطح پر آپریشنل تیاری کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ملکی خودمختاری اور سالمیت پر کسی بھی حملے کا مؤثر اور فوری جواب دیا جا سکے۔

وزیراعظم نے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ مہارت اور اسٹریٹجک فہم کی تعریف کی۔ انہوں نے قومی مفادات کے تحفظ اور پیچیدہ سیکیورٹی حالات میں بروقت فیصلے لینے میں ادارے کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ  پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، "پاک فوج دنیا کی سب سے پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل افواج میں سے ایک ہے۔” 

قومی قیادت کی جانب سے عزم کیا گیا کہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دے گی اور پاکستان کی سلامتی، وقار،عزت برقرار رکھنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم ہماری بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی دنیا کی سب سے زیادہ پیشہ ور اور نظم و ضبط کی فوج میں سےایک ہے۔

وزیراعظم نے مشکل حالات میں ادارے کی قومی سلامتی سے متعلق باخبر فیصلوں میں کردار کی تعریف کی۔

 

آئی ایس آئیآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرمقبوضہ جموں و کشمیر - پہلگاموزیراعظم شہباز شریف
Comments (0)
Add Comment