نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد میں نجی میڈیکل سینٹر میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش

پیدائش سے آدھا گھنٹے بعد بچہ انتقال کر گیا

منصور اقبال
بیورو چیف۔نواب شاہ
نوابشاہ (نیوز پلس)نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد میں نجی میڈیکل سینٹر میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش۔ پیدائش سے آدھا گھنٹے بعد بچہ انتقال کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق قاضی احمد کے ایک نجی اسپتال میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش ہو ئی ہے جس کو دیکھنے کے لئے کثیر تعداد میں لوگ اسپتال امڈ آئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق پیدا ہنے والے بچے کی صرف ایک آنکھ ماتھے پر ہے اور پیشاب اور پاخانے کی جگہ بھی نہیں ہے۔بچے کی پیدائش جمال شاہ کے رہائشی عبدالروف کے گھر ہوئی ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچہ آدھا گھنٹہ زندہ رہنے کے بعد انتقال کر گیا ہے جبکہ اس بچے کی ماں خیریت سے ہے اور اسکے چھ بچے ہیں جو کہ صحت مند ہیں

نواب شاہ
Comments (0)
Add Comment