نشتر اسپتال ملتان میں 2 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق

دونوں ڈاکٹرز کو آئسولیٹ کر دیا گیا

ملتان (نیوز پلس) نشتر اسپتال ملتان میں 2 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ملتان کے نشتر اسپتال میں ناک، کان اور گلا وارڈ میں تعینات خاتون ڈاکٹر اور آنکھوں کے وارڈ میں تعینات مرد ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد دونوں ڈاکٹروں کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔نشتر اسپتال میں کورونا وائرس کے 16 تصدیق شدہ مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 6 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں کورونا وائرس کے شبہ میں نشتر اسپتال میں زیر علاج 5 مریضوں کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ ملتان میں کورونا وائرس سے 169 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرسنشتر اسپتال ملتان
Comments (0)
Add Comment