نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج شام سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

وزرات خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ دیرپا امن اور استحکام کے حصول کے لیے مذاکرات اور باہمی روابط کو فروغ دینا انتہائی ضروری ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے اس موقع پر خطے میں امن کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے مملکت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

پاکستان-سعودی عرب
Comments (0)
Add Comment