مکہ معاہدہ پاکستان، سعودیہ اور ترکیے اور خطے کےمحفوظ مستقبل کی ضمانت ہے : بلاول بھٹو

مکہ معاہدہ  پاکستان، سعودیہ اور ترکیے اور خطے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے : بلاول بھٹو

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ملکی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل اور تاریخی پیشرفت ہے، جس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط ہوں گی۔

 

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے محفوظ مستقبل اور خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار قابلِ ستائش ہے

انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے مستحکم، محفوظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ معاہدہ نہ صرف تینوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا بلکہ خطے اور عالمی امن و سلامتی کے لیے بھی ایک اہم تاریخی دستاویز ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال میں برادر اسلامی ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ باہمی اعتماد، مشترکہ دفاع اور علاقائی استحکام کے عزم کا مظہر ہے۔

بلاول نے معاہدے کو ممکن بنانے میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت اور کوششوں سے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان دفاعی شراکت داری مزید مستحکم ہوئی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی، تزویراتی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے لیے بھی مؤثر کردار ادا کرے گا۔

بلاول بھٹو زرداری - پاکستان پیپلز پارٹیمکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ
Comments (0)
Add Comment