مسئلہ کشمیر یواین چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔چینی دفتر خارجہ

یو این سلامتی کونسل کے ارکان کو بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر کی حالیہ صورت حال پر تشویش ہے

بیجنگ (نیوز پلس)چینی وزارت دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر یواین چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے درینہ دوست چین نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ (یو این) چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو این سلامتی کونسل کے ارکان کو بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر کی حالیہ صورت حال پر تشویش ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یو این سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملک چین کی وزارت خارجہ نے مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر بھارت کو ہد ف تنقید بنالیا۔

چینی وزارت دفتر خارجہ
Comments (0)
Add Comment