لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا، کورٹ مارشل کا عمل شروع
راولپنڈی: فوج کے شعئبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ان کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے، پاک فوج نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ریٹائرڈ) کے خلاف بنائے گئے ٹاپ سٹی کیس میں شکایات کی درستگی کا پتہ لگانے کے لیے ایک تفصیلی کورٹ آف انکوائری کا آغاز کیا۔ اس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ریٹائرڈ) کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت مناسب تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
شعئبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے متعدد واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔