فیصل واوڈا کے عمل سے ملک دشمنوں کو خوشی ہوئی۔سیدخورشید شاہ

ٍٍفیصل واوڈا والے پروگرام پر پابندی کی بجائے حکومت کو اپنے بندوں کو ایسے عمل سے روکنے کی ضرورت ہے

سکھر (نیوز پلس)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کے عمل سے ملک دشمنوں کو خوشی ہوئی ہے، سمجھ نہیں آتا کہ آخر حکومت کرنا کیا چاہتی ہے۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ فیصل واوڈا والے پروگرام پر پابندی کی بجائے حکومت کو اپنے بندوں کو ایسے عمل سے روکنے کی ضرورت ہے۔خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پہلے دن سے طے تھا کہ آرمی چیف کو عہدے میں توسیع ملنی چاہئے لیکن حکومت کی غیرسنجیدگی کی وجہ سے اداروں کو ڈسٹرب کیا جا رہاہے۔

سید خورشید شاہ
Comments (0)
Add Comment