فروغ نسیم ایم کیو ایم کے سینیٹر ہیں لیکن نمائندگی عمران خان کی کر رہے ہیں۔عامر خان

ہمارے پاس خالد مقبول صدیقی کی ایک ہی وزارت تھی، مزید وزارتوں کی ہمیں ضرورت بھی نہیں ہے

کراچی (نیوز پلس)ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ فروغ نسیم ایم کیو ایم کے سینیٹر ہیں لیکن نمائندگی عمران خان کی کر رہے ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سیدمصطفیٰ کمال کی گزشتہ پریس کانفرنس کے رد عمل میں عامر خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس خالد مقبول صدیقی کی ایک ہی وزارت تھی، مزید وزارتوں کی ہمیں ضرورت بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم ایم کیو ایم کے سینیٹر ہیں لیکن نمائندگی عمران خان کی کر رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ایم کیو ایم کو وزارتوں کی پیشکش پر عامر خان نے کہا کہ بلاول بھٹو کی پیشکش کو سنجیدہ ہی نہیں لیا کیونکہ وزارتوں کی پیشکش کرنے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہمیں پیپلز پارٹی کی نیت ہی صحیح نہیں لگی اس لیے ہم نے بلاول کے بیان کو سنجیدہ نہیں لیا۔

ایم کیو ایم پاکستانڈپٹی کنوینر عامر خان
Comments (0)
Add Comment