فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون، امن کوششوں پر مبارکباد، امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
اسلام آباد:فرانس کے صدرایمانوئل میکرون نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کوٹیلی فون کیا اوراسلام آباد امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔فرانسیسی صدر نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کرانے اور دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئےپاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔
شہبازشریف نے سفارتی کاوشوں کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئےاس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن کی بحالی کے لیے تشدد اور خونریزی کا فوری خاتمہ ضروری ہے ۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف اورصدرایمانوئل میکرون نے باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔