غیر ملکی فوج خلیج فارس سے دور رہیں۔ایرانی صدر حسن روحانی

خلیج میں غیر ملکی فوج ہماری عوام اور خطے کیلئے مسائل اور عدم تحفظ پیدا کرسکتی ہے

تہران (نیوز پلس)ایران کے صدرسید حسن روحانی نے غیر ملکی فوج کو خلیج فارس سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے۔سالانہ ملٹری پریڈ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خلیج میں غیر ملکی فوج ہماری عوام اور خطے کیلئے مسائل اور عدم تحفظ پیدا کرسکتی ہے۔صدر حسن روحانی کا کہنا تھاکہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات کے حملے کے بعد امریکا نے خطے میں مزید فوجیوں کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔صدر روحانی کا مزید کہنا تھاکہ ایران کسی کو بھی اپنی سرحد کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دے گا انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران امن کیلئے علاقائی تعاون کا منصوبہ اقوام متحدہ میں پیش کرے گا۔

تہرانخلیج فارسسید حسن روحانی
Comments (0)
Add Comment