غریب ریاستیں ٖغربت کے بدترین طوفان میں پھنسی ہوئی ہیں ۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس

امیر ممالک غریب ریاستوں کو موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے میں مدد کے لئے سیکڑوں ارب ڈالر دینے میں ناکام رہے ۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس

غریب ریاستیں ٖغربت کے بدترین طوفان میں پھنسی ہوئی ہیں ۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتری نے کہا ہے کہ غریب ریاستیں ٖربت کے بدترین طوفان میں پھنسی ہوئی ہیں ۔ قطر میں 46 کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس سے خطاب میں انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ امیر ممالک اور توانائی کمپنیاں غریب ممالک کو شرح سود اور ایندھن کی اضافی قیمتوں سے تنگ کر رہے ہیں ۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ امیر ممالک غریب ریاستوں کو موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے میں مدد کے لیے سیکڑوں ارب ڈالر دینے میں ناکام رہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انویسٹمنٹ کمپنیاں شرح سود بڑھا رہی ہیں اور توانائی کمپنیاں ریکارڈ منافع کما رہی ہیں اور قرضوں میں ڈوبے اور کم وسائل والے ممالک کو معاشی ترقی کے چیلنجز درپیش ہیں ۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ عالمی مالیاتی نظام اپنے فائدے کے لیے امیر ممالک نے ڈیزائن کیا۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ دولت مند قوموں کو معیشتوں کے فروغ اور صحت و تعلیم بہتر بنانے کے لئے سالانہ 500 ارب ڈالر دینے چاہیئں ۔

اقوام متحدہانتونیو گوتریسسیکرٹری جنرل
Comments (0)
Add Comment