شہری کراچی پولیس کی مدد کریں اور ہوائی فائرنگ سے گریز کریں۔سرفراز احمد کا مداحوں کو پیغام

سرفراز احمد کا کراچی کے شہریوں کو نیو ایئر کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے گریز کرنے ہدایت

کراچی (نیوز پلس) سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی جانب سے اپنے مداحوں کو نئے سال 2020 کی آمد کی خوشیوں پر امن طریقے سے منانے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں پر فائرنگ کرنے سے گریز کریں۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی درخواست پر پاکستان کرکٹ ٹیم سابق کپتان سرفراز بھی میدان عمل میں آگئے۔ سرفراز احمد کا کراچی کے شہریوں کو نیو ایئر کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے گریز کرنے ہدایت کردی ہے۔ سرفراز احمد نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ شہری کراچی پولیس کی مدد کریں اور ہوائی فائرنگ سے گریز کریں۔

سرفراز احمد
Comments (0)
Add Comment