شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کے حملے میں ایک افسر سمیت 5 جوان شہید

دہشت گردوں نے فوجی قافلے کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوزپلس) شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک افسر اور 5 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے فوجی قافلے کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا۔

آئی ایی پی آر کے مطابق شہداء میں 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق شامل ہیں۔

ان کے ساتھ ساتھ نائب صوبیدار ریاض احمد، نائب صوبیدار شکیل آزاد، حوالدار یونس خان، نائیک محمد ندیم اور لانس نائیک عصمت اللّٰہ نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آررزمکشمالی وزیرستان
Comments (0)
Add Comment