سپرایٹ مرحلہ، ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو با آسانی 107 رنز سے شکست دے دی
زمبابوے کی ٹیم 255 رنز کے تعاقب 147 رنز پر ڈھیر ہو گئی
سپر ایٹ مرحلے کے چوتھے میچ میں ویسٹ اینڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے باآسانی ہرا دیا
وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 255 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18ویں اوور میں 147 رنز پر محدود کر دیا۔
زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز سب سے زیادہ 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ڈائن مائرز نے 28، کپتان سکندر رضا 27، ٹاڈیوناشے مارومانی اور ٹونی مونیونگا نے 14، 14 رنز بنائے۔ برائن بینیٹ 5 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ راین برل، ٹاشنگا مسیکیوا، گریم کریمر اور بلیسنگ مزرابانی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ رچرڈ نگاروا 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے گداکیش موتی نے 4، عقیل حسین نے 3، جبکہ جیسن ہولڈر اور میتھیو فورڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز اسکور کیے۔ ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ میں شیمرون ہیٹمائر نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں، روومن پاول 59 اور روماریو شیفرڈ 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان شے ہوپ 14، جیسن ہولڈر 13 اور برینڈن کنگ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شرفین ردرفورڈ 31 اور میتھیو فورڈ 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگواروا اور بلیسنگ مزرابانی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ گریم کریمر اور بریڈ ایونز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔