سوات میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ملبے سے 2 زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، لاشوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا

ٍٍ سوات(نیوز پلس)سوات کے قریب مینگورہ میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔مینگورہ کے علاقہ خونہ گل میں زیر تعمیر مکان گرنے سے 6 افردا ملبے تلے دب گئے، حادثے میں گھر کا سربراہ اس کی اہلیہ اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ ملبے سے 2 زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، لاشوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سوات
Comments (0)
Add Comment