سندھ میں گیس بحران کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔سعید غنی

آرٹیکل 158 کہتا ہے جہاں سے گیس نکلتی ہے اس صوبے کا پہلا حق ہوتا ہے

کراچی (نیوز پلس) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب کے سندھ حکومت پر کہ صوبے میں گیس بحران کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے کے الزامات کو من گھڑت اور بھونڈے قرار دیا اور کہا کہ اپنی نااہلی کا الزام دوسروں پر نہیں لگایا جا سکتا، سندھ میں گیس قلت کی ذمے دار وفاقی حکومت ہے سندھ حکومت نہیں۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر گیس کی قلت کا الزام ہم پر لگا رہے ہیں جبکہ آرٹیکل 158 کہتا ہے جہاں سے گیس نکلتی ہے اس صوبے کا پہلا حق ہوتا ہے، سندھ سے 70 فی صد گیس نکلتی ہے لیکن پھر بھی صوبہ قلت کا شکار ہے، گیس فراہمی کا سوال عمر ایوب صاحب کو برا لگتا ہے تو برا لگتا رہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عمر ایوب نے الزام لگایا کہ ہم نے گیس پائپ لائن ڈالنے کی اجازت نہیں دی، ہم نے 2 گیس فیلڈز سے متعلق آؤٹ آف وے جا کر مسئلے حل کیے، اگر وفاقی حکومت کی جانب سے کسی اور مسئلے پر بھی آگاہ کیا جاتا تو تعاون کرتے، اپنی نا اہلی کا الزام دوسروں پر نہیں لگایا جا سکتا، جیسا کہ بجلی بلوں کی مد میں بھی ساڑھے 14 ارب کا بوجھ عوام پر ڈالا گیا ہے، حکومت کی نا اہلی عوام کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی
Comments (0)
Add Comment