سعودی عرب میں ایک چاقو بردار شخص کا اسٹیج پر فن کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں پر قاتلانہ حملہ

حملہ آور 33 سالہ یمنی شخص تھا جس سے تفتیشی عمل جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک /نیوز پلس)سعودی عرب میں ایک چاقو بردار شخص نے اسٹیج پر فن کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں پر قاتلانہ حملہ کردیا حملے کے نتیجے میں خاتون فنکارہ سمیت دو فنکار زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ثقافتی فیسٹیول میں ایک پرفارمنس کے دوران یمنی شخص نے فنکاروں پر چاقو سے حملہ کردیا جبکہ حملہ آور شخص کو سیکورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا ہے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور 33 سالہ یمنی شخص تھا جس سے تفتیشی عمل جاری ہے۔حملے کا شکار ہونے والے تینوں فنکاروں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

ریاضسعودی عرب
Comments (0)
Add Comment