رمشا صلاح الدین شادی کے بندھن میں بند گئئیں، نکاح کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

رمشا صلاح الدین شادی کے بندھن میں بند گئئیں، نکاح کی خوبصورت تصاویر سوشل مڈیا پر وائرل

اداکارہ نے شوہر آغا فصیح کے ہمراہ نئی زندگی کے آغاز پر خوشی کا اظہار، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

اسلام آباد: پاکستانی ریئلٹی شو سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ رمشا صلاح الدین نے اپنے نکاح کی خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

رمشا صلاح الدین نے اپنے نکاح کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کیں، جن میں وہ اپنے شوہر آغا فصیح کے ہمراہ خوشگوار اور یادگار لمحات میں نظر آئیں۔

اداکارہ نے کچھ عرصہ قبل اپنے وی لاگ میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی، جبکہ انہوں نے بتایا تھا کہ وہ تقریباً تین ماہ قبل اپنی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کرچکی ہیں۔

اب نکاح کی تصاویر منظرعام پر لاتے ہوئے رمشا صلاح الدین نے اپنے شوہر آغا فصیح کے ساتھ نئی زندگی شروع کرنے پر خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کیا۔

رمشا نے اپنی پوسٹ میں قرآن پاک کی سورۃ الروم کی آیت 21 کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کے راستے ملائے، جس پر وہ بے حد شکر گزار ہیں۔

اداکارہ نے اپنی نئی زندگی کے لیے مداحوں اور چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ تصاویر شیئر ہوتے ہی مداحوں نے کمنٹس میں رمشا صلاح الدین اور آغا فصیح کو نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کے لیے خوشگوار اور کامیاب ازدواجی زندگی کی دعائیں بھی کیں، جبکہ رمشا کی جانب سے اپنی زندگی کے اس نئے باب کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے انداز کو بھی سراہا گیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹریرمشا صلاح الدین
Comments (0)
Add Comment