دل سے نیوزی لینڈر ہوں، مگر توجہ اور وفاداری پاکستان ٹیم کے ساتھ ہے۔ مائیک ہیسن

دل سے نیوزی لینڈر ہوں، مگر توجہ اور وفاداری پاکستان ٹیم کے ساتھ ہے۔ مائیک ہیسن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ اگرچہ ان کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے، تاہم اس وقت ان کا دل مکمل طور پر پاکستان کے ساتھ دھڑک رہا ہے۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ گرین شرٹ پہن کر اپنی ہی قومی ٹیم کے خلاف حکمت عملی تیار کرنا ان کے لیے ایک منفرد تجربہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اپنے ملک کے خلاف کسی اور ٹیم کی نمائندگی کریں گے، لیکن پیشہ ورانہ ذمہ داری کے تحت یہ ایک نیا اور دلچسپ چیلنج ہے۔

مائیک ہیسن نے بتایا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ سات سال کوچنگ کے بعد وہ اس نئے مرحلے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناشتے کی میز پر پرانے اور جانے پہچانے چہروں سے ملاقات خوشگوار رہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ آج بھی دل سے نیوزی لینڈر ہیں، مگر موجودہ وقت میں ان کی مکمل توجہ اور وفاداری پاکستان ٹیم کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیممائیک ہیسن
Comments (0)
Add Comment