حکومت کا 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر قومی سطح پر منانے کا اعلان

انتہا پسندی کی سوچ نے بھارت کو جکڑا ہوا ہے

اسلام آباد (نیوز پلس)ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر قومی سطح پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عوام مل کر 5 فروری کو کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے مسئلہ کشمیر ہماری اولین ترجیح ہے۔وزیرِ اعظم کی معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ 5 فروری کو اظہارِ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایاجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیری اس وقت کرفیو زدہ ہیں، انتہا پسندی کی سوچ نے بھارت کو جکڑا ہوا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
Comments (0)
Add Comment