جعلی اکاؤنٹس کیس:نیب نے سید مراد علی شاہ کو 24 ستمبر کو راولپنڈی آفس میں طلب کر لیا

سید مراد علی شاہ پر ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز اونے پونے داموں فروخت کرنے کا الزام ہے

اسلام آباد(نیوز پلس) جعلی اکاؤنٹس کیس میں قومی احتساب بیورو نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو 24 ستمبر کو راولپنڈی آفس میں طلب کرلیاہے۔نیب کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس کا ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس میں بیان ریکارڈ کرائیں۔سید مراد علی شاہ پر ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز اونے پونے داموں فروخت کرنے کا الزام ہے۔

جعلی اکاؤنٹس کیسقومی احتساب بیورووزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
Comments (0)
Add Comment