تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے میں سات سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

پولیس نے گھر سے بچی کی لاش برآمد کرلی

راولپنڈی(نیوز پلس) تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے میں سات سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل،پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں مقتولہ کے قریبی عزیز کو گرفتار کرلیا۔سات سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کے بعد علاقے میں خوف و ہراس فضا قائم، تفصیلات کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں ایل لرزہ خیز واردات میں سات سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے پولیس نے گھر سے بچی کی لاش برآمد کرلی ہے۔ایس پی سید علی نے کہاہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں بچی کے قریبی عزیز کو واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گھر میں موجود بیڈ پر خون کے چھینٹوں کے ثبوت ملے ہیں اور ثبوتوں کی بنیاد پر تفتیش کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔

تھانہ ایئر پورٹ
Comments (0)
Add Comment