ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈر جنرل متین توکل کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
ملاقات میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا
راولپنڈی: ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈر جنرل متین توکل نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کوترکیہ کی بری افواج کے کمانڈر جنرل متین توکل نے جنرل ہیڈکوارٹرز ( جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی۔
جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ? خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان اور ترکیہ کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری کو سراہا۔ ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈر جنرل متین توکل نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا بھی دورہ کیا اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، نشانِ امتیاز، نشانِ امتیاز (ملٹری)، تمغ? بسالتسے ملاقات کی۔
اس موقع پر پیشہ ورانہ امور اور علاقائی بحری سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ? خیال کیا گیا۔ ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈر نے ایٔر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایٔر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف ایٔر اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ عسکری تعاون اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کی افواج کے درمیان دفاعی تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔