بیرسٹر فروغ نسیم نے پاکستان بار کونسل کی رکینت سے ا ستعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(نیوز پلس) سابق وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے پاکستان بار کونسل کی رکنیت اور عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔فروغ نسیم کے استعفے سے پاکستان بار کونسل سندھ کی ایک نشست خالی ہوگئی جس پر یاسین آزاد ایڈووکیٹ کا تقرر کردیا گیا ہے،اٹارنی جنرل نے فروغ نسیم کے استعفے اور یاسین آزاد کی تقرری کے نوٹی فکیشن جاری کردیئے ہیں۔یادرہے کہ آج صبح ہی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کا لائسنس بحال کیا گیا تھا۔تاہم آ ج انہوں نے پاکستان کونسل کی رکنیت سے استتعفیٰ دیدیا۔

بیرسٹر فروغ نسیم
Comments (0)
Add Comment