بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر فسطائی مودی کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔فردوس عاشق اعوان

انڈین سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے

اسلام آباد (نیوز پلس) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انڈین سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے، بھارتی ظلم و جبر مظلوم کشمیریوں کے صبر کے آگے پسپا ہو رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر فسطائی مودی کے جھوٹ کا پول کھول دیا، مقبوضہ کشمیر میں عالمی انسانی حقوق کا تحفظ بھارتی عدلیہ کی آزادی کا امتحان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ سپریم کورٹ اپنے دعوے کے مطابق بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ اور مودی سرکار کے دباؤ کا مقابلہ کیسے کرتی ہے؟۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
Comments (0)
Add Comment