بابر اعظم کو وہ اعزاز ملا جو بڑے بڑے کرکٹرز بھی حاصل نہیں کر سکے ۔ کامران اکمل

بابر اعظم کے کرکٹر آف دی ائیر بننے پر خوشی ہوئی

بابر اعظم کو وہ اعزاز ملا جو بڑے بڑے کرکٹرز بھی حاصل نہیں کر سکے ۔ کامران اکمل

مایہ ناز پاکستانی کرکٹر کامران اکمل نے بابر اعظم کو کرکٹر آف دی ائیر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کو وہ اعزاز ملا جو بڑے بڑے کرکٹرز بھی حاصل نہیں کر سکے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کامران اکمل نے بابر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ صلاحیتیوں پر کسی کو شک نہیں لیکن کپتانی میں بہتری اور تبدیلی کی گنجائش موجود ہے ۔

کامران اکمل نے کہا کہ ویرات کوہلی، اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن جیسے بیٹرز کو یہ اعزاز نہیں ملا، بابر اعظم کے اعزاز کو اب جتنا پروموٹ کیا جاسکے کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اپنی پرفارمنس سے اسٹار بنے ہیں، ان کی بیٹنگ صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں لیکن بابر کی کپتانی سب کو دکھائی دے رہی ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ کپتانی میں بہتری اور تبدیلی بھی ہونی چاہیے، بابر اعظم کو کپتان بنے اب 3 سال ہوچکے ہیں، اب ڈیلیور کرنے کا وقت ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بابر اعظم کی کپتانی میں اعتماد نظر آنا چاہیے اور باڈی لینگویج مضبوط ہونی چاہیے۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ یہ ورلڈ کپ کا سال ہے اور کپتانی میں جارحانہ انداز نظر ہونا چاہیئے

کامران اکمل نے کہا کہ یہ ورلڈکپ کا سال ہے، کپتانی میں جارحانہ انداز نظر آنا چاہیے، کچھ آؤٹ آف دی باکس ہونا چاہیے۔

بابر اعظمکامران اکملکرکٹ
Comments (0)
Add Comment